گرداس پور،5مارچ(ایجنسی) پنجاب کے گرداس پور میں ایک طالبہ پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا جس سے طالبہ 60 فیصد جھلس گئی.پولیس نے آج کہا کہ لڑکی امتحان دے کر گھر لوٹ رہی تھی تبھی دو نوجوانوں نے اس پر
تیزاب پھینک دیا.
پولیس نے کہا،' دونوں حملہ آوروں نے لڑکی کے گھر سے کچھ میٹر دور اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا جس میں وہ 60 فیصد جھلس گئی. طالبہ کو امرتسر کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔